
دبئی میں رہنے والی یہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے اور مسلسل 6 گھنٹے تک 102 زبانوں میں گانے کی صلاحیت رکھتی ہے
دبئی(نیٹ نیوز) دبئی میں رہنے والی یہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے جس نے حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ ایک تو اس نے 102 زبانوں میں گانے سنائے اور دوم مسلسل 6 گھنٹے 15 منٹ تک اس نے کنسرٹ میں گانے پیش کیے جو اس کی ہمت اور یادداشت کو ظاہر کرتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سچیترا نے ایک سال قبل اس کی تیاری شروع کی اور مسلسل محنت سے مختلف زبانوں میں گانے یاد کرنے شروع کردئیے ۔ اس سے قبل وہ کئی بھارتی زبانوں میں گاتی رہی ہیں جن میں ہندی، ملیالم اور تامل کے علاوہ انگریزی زبان بھی شامل ہے ۔ان کا تعلق بھارت میں کرناٹک کے ایک موسیقار گھرانے سے ہے ۔
قبل ازیں 2008 میں ایک غزل گائیک ڈاکٹر کیسی راجو سری نواس نے 76 مختلف زبانوں میں گانا گا کر ایک ریکارڈ بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے مزید 85 زبانوں میں گیت پیش کیا تھا تاہم سچیترا نے مسلسل محنت سے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ رومانیہ کی ایک گلوکارہ اینڈرے گوگن نے مسلسل 3 گھنٹے اور 20 منٹ تک گانا گایا تھا جو ایک ریکارڈ تھا اور سچیترا نے اسے بھی توڑ ڈالا ہے ۔
No comments:
Post a Comment