Wednesday, 28 February 2018

حسیناؤں کی بلند آبشار پر بنجی جمپنگ



مارتجے ڈرکس اور اینمجن نے 70 میٹر بلند آبشار سے چھلانگ لگا کر ثابت کر دیا کہ خواتین کسی سی کم نہیں


لاہور (نیٹ نیوز ) یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی ان خواتین کے تو کیا ہی کہنے جو کئی میٹر اونچائی سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔


ایڈونچر کی شوقین   مارتجے ڈرکس    اور   اینمجن نامی جانباز خواتین زمبابوے کی 70 میٹر بلند وکٹوریا آبشار کے سرے پر پہنچیں اور بلند و بالا آبشار سے چھلانگ لگاتے ہوئے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پور ا کیا بلکہ یہ ثابت کردیا کہ خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئرکرچکے ہیں۔ 

امریکہ میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد



تین روزہ فیسٹیول کے دوران مقامی افراد کے علاوہ ملک کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی


لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ریاست نیواڈا کے قصبے پاہرمپ میں5ویں سالانہ ہاٹ ایئربیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ 3 روز تک جاری رہنے والے رنگوں اور روشنیوں سے بھرے اس میلے میں درجنوں غبارے شامل تھے، جنہیں دیکھنے کیلئے مقامی افراد کیساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے سینکڑوں سیاحوں نے بھی یہاں کا رخ کیا۔ اس میلے میں درجنوں دیوہیکل غباروں سے آسمان پوری طرح سج گیا۔ 

لیتھونیا میں ونٹر سوئمنگ ریس کا انعقاد



منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی اس سردی میں منچلے 25 میٹرز کا فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کی کوشش میں مگن نظر آئے


لاہور(نیٹ نیوز) یورپی ملک لیتھونیا میں سالانہ ونٹر سوئمنگ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ برف سے ڈھکی مقامی جھیل میں منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس کے لیے ایک خصوصی سوئمنگ پول تیار کیا گیا۔


  تراکی ونٹر سوئم   نامی اس ایونٹ کے دوران درجنوں منچلے 25 میٹر کا مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کی دھن میں مگن دکھائی دیئے۔ منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ کے سخت سرد موسم میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ 

Thursday, 22 February 2018

امریکی پروفیسر 10سال بوتلوں میں چھپے پیغامات تلاش کرتا رہا


پروفیسر کو ساحل سمندر پر بوتلوں میں پیغامات بند ملے، 10 سال کی کوششوں کے بعد پیغامات ان کے حقیقی مخاطبین تک پہنچا دیئے
واشنگٹن(نیٹ نیوز) ایک امریکی پروفیسر نے ا پنی نرالی حرکت سے سب کو حیران کر دیا، کہا جاتا ہے کہ اچھا خاصا پروفیسر کسی دن ساحل کی سیر کو نکلا تو اسے بہت ساری سربند بوتلیں نظر آئیں۔ کچھ کو اٹھا کر دیکھا تو اس میں کچھ پیغامات نظر آئے ۔ جو پرزے کی شکل میں تھے ۔
اس نے اسے نکال کر پڑھا تو پتہ چلا کہ کسی نے بہت ہی اہم پیغام اپنے جاننے والے کو بھیجا تھا مگر وہ منزل مقصود تک نہیں پہنچ پایا۔ کہا جاتا ہے کہ کلینٹ بفنگٹن نے اپنی زندگی کے 10قیمتی سال ایسی بوتلوں کے اندر موجود سربند پیغامات کی تلاش میں اور انہیں اصل مخاطبین تک پہنچانے میں صرف کردیئے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عجیب و غریب کام میں انکی اہلیہ کیٹ بھی انکی مدد کرتی ہیں اور ہر طرح سے ان کا ساتھ دیتی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 33سالہ کلین نے اب تک ایسی 83بوتلوں میں سے پیغامات نکالے اور ان میں سے 25 ایسے افراد کی نشاندہی کی۔
حد یہ ہے کہ پیغام رسانی کیلئے انہیں نامہ نویسوں تک سفر بھی کرنا پڑا۔ کہا جاتا ہے کہ 2006 میں کلینٹ کے والد کو ساحل پر تعطیلات گزارنے کے دوران ایسی ہی بوتل ملی تھی جس میں کوئی خاص پیغام تھا ۔ اس وقت کلینٹ کی اپنی عمر 23سال تھی۔
انہوں نے بوتل کا پیغام پڑھا جو ایڈ اور کیرل مائرز نے لکھے تھے ۔ اس بوتل میں ان دونوں کی شادی کے کیک کا وہ ٹکڑا بھی موجود تھا جو شادی کے دن تقسیم کیا گیاتھا۔کلینٹ ان کی تلاش میں لگ گیا اور آخر کار انہیں واشنگٹن میں ڈھونڈ نکالا۔ 

102 زبانوں میں گانے والی لڑکی کا عالمی ریکارڈ



دبئی میں رہنے والی یہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے اور مسلسل 6 گھنٹے تک 102 زبانوں میں گانے کی صلاحیت رکھتی ہے
دبئی(نیٹ نیوز) دبئی میں رہنے والی یہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبہ ہے جس نے حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے دو اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ ایک تو اس نے 102 زبانوں میں گانے سنائے اور دوم مسلسل 6 گھنٹے 15 منٹ تک اس نے کنسرٹ میں گانے پیش کیے جو اس کی ہمت اور یادداشت کو ظاہر کرتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سچیترا نے ایک سال قبل اس کی تیاری شروع کی اور مسلسل محنت سے مختلف زبانوں میں گانے یاد کرنے شروع کردئیے ۔ اس سے قبل وہ کئی بھارتی زبانوں میں گاتی رہی ہیں جن میں ہندی، ملیالم اور تامل کے علاوہ انگریزی زبان بھی شامل ہے ۔ان کا تعلق بھارت میں کرناٹک کے ایک موسیقار گھرانے سے ہے ۔
قبل ازیں 2008 میں ایک غزل گائیک ڈاکٹر کیسی راجو سری نواس نے 76 مختلف زبانوں میں گانا گا کر ایک ریکارڈ بنایا تھا جس کے بعد انہوں نے مزید 85 زبانوں میں گیت پیش کیا تھا تاہم سچیترا نے مسلسل محنت سے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ رومانیہ کی ایک گلوکارہ اینڈرے گوگن نے مسلسل 3 گھنٹے اور 20 منٹ تک گانا گایا تھا جو ایک ریکارڈ تھا اور سچیترا نے اسے بھی توڑ ڈالا ہے ۔