Saturday, 17 February 2018

ہوائی جہازوں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) جب آپ فضاء سے گذرتے ہوئے ہوائی جہازوں کو دیکھتے ہیں تو آپ کو زیادہ تر ہوائی جہاز سفید رنگوں ہی میں دکھائی دیں گے۔
کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہو گا کہ کمپنیاں سیاہ رنگ یا کسی دوسرے رنگ کے جہاز کیوں تیار نہیں کرتیں؟ دنیا بھر کی بیشتر فضائی کمپنیوں کے ہوائی جہازوں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟
اس سوال کے تفصیلی جواب سے قبل یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کی تمام فضائی کمپنیوں کے جہازوں کا رنگ سفید نہیں بلکہ بعض کمپنیوں کے جہاز مختلف رنگوں کے بھی ہوتے ہیں۔ تاہم سفید رنگ کے ہوائی جہاز اس لیے تیار کیے جاتے ہیں کہ سفید رنگ کا کچھ تعلق جہازوں کی خرید وفروخت اور اس کے اقتصادی فواید کے ساتھ بھی ہے۔ سفید رنگ کے ہوائی جہازوں کو جب دوسری بار فروخت کیا جاتا ہے تو ان کی قیمت دوسرے رنگ کے کسی بھی طیارے کی نسبت زیادہ ملتی ہے۔
ہوائی جہاز کے سفید رنگ کا ایک سبب درجہ حرارت ہے۔ سفید رنگ ہوائی جہاز کے درجہ حرارت کو نہ صرف فضاء میں دوران پرواز معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز کو ٹھنڈ کرنے میں دوسرے رنگوں کی نسبت زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ جہاز پر پڑنے والی کسی معمولی خراش کی بھی نشاندہی ممکن ہے۔
ایک اور اہم وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ حادثات کی صورت میں سفید رنگ دور سے دکھائی دیتا ہے۔ ہوائی جہازوں کا رنگ سفید رکھنے کے پیچھے ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اگر جہاز کے کسی ٹکڑے کو رات کی تاریکی میں دیکھنا ہو تو وہ زیادہ دقت پیش نہیں آتی۔
ہر فضائی کمپنی یہ چاہتی ہے کہ اس کے ہوائی جہازوں کے آپریشنل اخراجات کم سے کم ہوں گے۔ خرید وفروخت کے دوران سفید رنگ کے ہوائی جہاز عموما دوسری یا تیسری بار فروخت کے وقت زیادہ قیمت پاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment