
مارتجے ڈرکس اور اینمجن نے 70 میٹر بلند آبشار سے چھلانگ لگا کر ثابت کر دیا کہ خواتین کسی سی کم نہیں
لاہور (نیٹ نیوز ) یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی ان خواتین کے تو کیا ہی کہنے جو کئی میٹر اونچائی سے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ایڈونچر کی شوقین مارتجے ڈرکس اور اینمجن نامی جانباز خواتین زمبابوے کی 70 میٹر بلند وکٹوریا آبشار کے سرے پر پہنچیں اور بلند و بالا آبشار سے چھلانگ لگاتے ہوئے بنجی جمپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پور ا کیا بلکہ یہ ثابت کردیا کہ خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئرکرچکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment